بریٹ لی کی فلم ان انڈین کی پروموشن کے لیے شرائط کے انبار
چاہے کچھ بھی ہوجائے اپنے لیے مختص کردہ وقت پر بالکل سمجھوتہ نہیں کروں گا، بریٹ لی
سابق آسٹریلوی کرکٹربریٹ لی جوکہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم "ان انڈین" کی پروموشن کے دوران شرائط کے انبارلگا دیئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹ لی جوگزشتہ دنوں ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم "ان انڈین" کی پروموشن میں مصروف تھے، اداکارنے پروموشن کے دوران ہداہتکار کے سامنے دوستانہ اندازمیں اپنی شرائط کے انبارلگا دیئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی پروموشن کے لیے اداکاربریٹ لی کی پہلی خواہش یہ تھی کہ فلم "ان انڈین" کی پرموشن رات کے وقت کی جائے جوکہ پوری کی گئی، فلم کی پروموشن کا شیڈول کتنا ہی مصروف ترین ہو اداکارنے ہدایتکارسے 2 گھنٹے محض اپنے لیے مختص کیے جہاں ایک گھنٹہ ان کے جم کے لیے جب کہ دوسرا گھنٹہ دوپہرکے کھانے کے لیے مختص تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بریٹ لی پہلی فلم کی اسکریننک پرکنگ خان کو مدعو کرنے کے خواہشمند
اداکارکی جانب سے کہا گیا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ اپنے ان 2 گھنٹوں کے وقت پربالکل بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اداکارنے پروموشن کے دوران ممبئی کی گلیوں کا مشہورکھانا بھی نہیں کھایا تاہم وہ ممبئی کا مشہور کھانا وڑا پاؤ کا بھی محض ایک ٹکڑا ہی لیتے تھے اورصحت مند کھانے کوہی ترجیح دیتے تھے۔