سابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں 3 بنگلے ضبط

پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کراچی کی مقامی عدالت میں جواب داخل کرادیا۔


ویب ڈیسک August 02, 2016
پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کراچی کی مقامی عدالت میں جواب داخل کرادیا۔ فوٹو: فائل

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے 3 بنگلے ضبط کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جواب داخل کرادیا۔ ڈی ایچ اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز8 بیچ اسٹریٹ پلاٹ نمبر301 ون اور ڈیفنس فیز8 خیابان فیصل میں 2 ہزارگزکا بنگلہ نمبر172 بھی پرویز مشرف کی ملکیت ہے جسے عدالتی حکم پر ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس؛ پرویزمشرف کی جائیداد ضبط اوربینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد سیشن عدالت نے بھی ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں