بھارت پر چھائے اولمپک پابندی کے بادل مزید گہرے

عدالتی حکم پر ہونیوالے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات سے ایک گروپ دستبردار


AFP/Sports Desk December 02, 2012
حکومتی مداخلت کے بعد آئی او سی بھی نے بھارتی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دی جس کے بارے میں فیصلہ اس کی آئندہ ہفتے شیڈول چیف ایگزیکٹیو میٹنگ میں ہوگا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارت پر چھائے اولمپک پابندی کے بادل مزید گہرے ہونے لگے، عدالتی حکم پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن(آئی او اے) کے بدھ کو ہونے والے انتخابات سے ایک گروپ دستبردار ہوگیا جس سے 11 ماہ کی جیل کاٹنے والے للت بھنوٹ کا آئی او اے کا سیکریٹری بننا یقینی ہے۔

باکسنگ فیڈریشن کے چیف ابھے سنگھ چوٹالا بھی بلامقابلہ صدر بننے کو تیار ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں آئی او اے کو حکم دیا تھا کہ وہ نئے حکومتی کوڈ کے تحت انتخابات کرائیں،آئی او اے اپنے آئین اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے چارٹر کے تحت انتخابات کرانی چاہتی تھی۔

SPORT2

حکومتی مداخلت کے بعد آئی او سی بھی نے بھارتی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دی جس کے بارے میں فیصلہ اس کی آئندہ ہفتے شیڈول چیف ایگزیکٹیو میٹنگ میں ہوگا۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات بدھ کو ہونے ہیں جس کیلیے ایک گروپ دستبردار ہوگیا جس سے للت بھنوٹ اب بلامقابلہ سیکریٹری بن جائیں گے، انھیں گذشتہ برس کامن ویلتھ گیمز کے دوران کرپشن کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، وہ گیارہ ماہ حراست میں رہنے کے بعد ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔ گذشتہ روز انھوں نے ابھے چوٹالا کے ہمراہ وزیر کھیل جتندرا سنگھ سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ابھے نے کہا کہ آئی او اے کا صدر بننے کے بعد میری پہلی کوشش بھارت پر اولمپک پابندی کے خطرے کا ٹالنا ہوگا، بھنوٹ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ جب تک کسی کو عدالت سے سزا نہ ہوجائے وہ مجرم نہیں ہوتا، ابھی ان پر صرف الزامات لگے اور وہ یہ ذمہ داری سنبھالنے کے اہل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں