وزیراعظم کا سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس
وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات اور انہیں تنخواہیں نہ ملنے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا
وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات اور انہیں تنخواہیں نہ ملنے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کو ان کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار تمام پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور سفارت خانے میں خصوصی مرکز قائم کیا جائے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ ہم وطنوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے کام کررہا ہے جب کہ سفارت کاروں نے ان سے بات بھی کی ہے اور مسائل بھی معلوم کئے ہیں، وزیر اعظم کے نوٹس پر پاکستانی شہریوں کے واجبات بھی جلد ہی مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لئے خصوصی سیل بنادیا گیا ہے اور مشکلات سے دوچار پاکستانی سیل سے رابطہ کرسکیں گے۔