فرحان علی قتل کیس آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

فرحان علی کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا جب کہ مقدمے میں بھی 6 ملزمان نامزد ہیں، تفتیشی ٹیم

کراچی پولیس چیف  نے ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی فوٹو:فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر کراچی پولیس چیف نے فرحان قتل کیس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فرحان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس پر پولیس چیف مشتاق مہر نے ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان علی خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں پیسوں کی خاطر دوستوں نے گھر میں گھس کر دوست قتل کردیا


پولیس کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی شب 6 افراد فرحان علی کے گھر میں گھسے اوراُسے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا جب کہ مقدمے میں بھی 6 ملزمان نامزد ہیں جو مقتول کے دوست تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرحان کی موت 28جولائی کوہوئی اور29 جولائی کو تدفین کردی گئی تھی جب کہ موت کی وجہ سر پر بھاری چیز لگنا بتائی گئی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ فرحان کی قبرکشائی کے حوالے سے رپورٹ مقامی مجسٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔

Load Next Story