کراچی میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان لڑکیاں بازی لے گئیں
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایمن بلوچ، دوسری الفیہ جب کہ تیسری پوزیشن حنا جاوید نے حاصل کی۔
لاہور:
ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق لڑکیاں ایک بار پھرلڑکوں پر سبقت لے گئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جہاں لڑکیاں ایک بارپھرلڑکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اول، دوئم اورسوئم پوزیشن لے کر آگے نکل گئیں۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایمن بلوچ، دوسری الفیہ جب کہ تیسری پوزیشن حنا جاوید نے حاصل کی۔
بورڈ کی جانب سے50ہزار،30ہزار اور20ہزار روپے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر دیے گئے ،جنرل گروپ میں سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس باتھ آئی لینڈکی ایمن بلوچ بنت ندیم احمدنے پہلی، ایف سی مورس والا گرلز سیکنڈری اسکول رحمت بائی کیمپل اسٹریٹ کی الفیہ بنت برہان الدین نے دوسری اور ڈی اے نیلم بائی اسکول 167، زمزمہ نمبر3فیز5 کی حنا جاوید بنت جاوید نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئی بھی پرائیویٹ امیدوار پوزیشن حاصل نہیں کرسکا،امتحانات میں جنرل ریگولر و پرائیویٹ گروپ کے مجموعی طور پر24583 طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی اور24263 نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میٹرک کے امتحانی نتائج میں محنت کشوں اور مزدوروں کے بچے بازی لے گئے
امتحانات میں 124 امیدواروں نے گریڈ اے ون، 1199 نے گریڈ اے ، 3783 نے بی، 5424 نے سی،4723 نے ڈی اور490 نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی جبکہ 288 امیدوار صرف کامیاب قرار پائے،کامیابی کا تناسب 70.19فیصد رہا ،اسی طرح قوت گویائی وسماعت سے محروم خصوصی امیدواروں میں دیوا اکیڈمی کی وفا نازبنت ساجد علی نے پہلی، مبینہ خان بنت خضرا حیات نے دوسری اور ام ہانی بنت محمد اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،مذکورہ امتحان میں 98 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 95 نے کامیابی حاصل کی ، 82 نے فرسٹ ڈویژن جبکہ 13 نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی نتائج میں کامیابی کاتناسب 100فیصدرہا۔