بنگلہ دیشی ٹیم کبھی تر نوالہ ثابت نہیں ہوئی سیمی

ٹیسٹ جیتنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی، پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کی ناکامی لے ڈوبی


Sports Desk December 02, 2012
کرس گیل کی واپسی اور دیگر کھلاڑیوں کے فارم میں آنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہوتی جا رہی ہے، ویسٹ انڈین کپتان فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ دورے میں اب تک کسی بھی موقع پر بنگلہ دیشی ٹیم تر نوالہ ثابت نہیں ہوئی ہے۔

ہمیں ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی جبکہ پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کی ناکامی کے سبب شکست ہو گئی، میزبان سائیڈ کے پاس کئی اچھے پلیئرز موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیسٹ میچز کے آخری روز بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ فلاپ ہونے سے ہمارا کام آسان ہوگیا، مگرباقی دنوں کے کھیل میں میزبان ٹیم سخت مزاحمت کرتی رہی، وکٹیں بیٹسمینوں کیلیے ساز گار تھیں، ہمارے بولرز نے پلاننگ اور سخت محنت سے فتح کا راستہ ہموار کیا،کیریبیئن کپتان نے کہا کہ ڈھاکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہمارے بولرز نے میزبان بیٹنگ لائن کو مشکل صورتحال سے نکلنے کا موقع فراہم کردیا تھا۔

مگر دوسری باری میں غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے نتیجہ اپنے حق میں کرلیا، کھلنا ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بولرز نے کارکردگی مزید بہتربنائی لیکن بنگلہ دیش نے آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے، ہمیں ایک ایک وکٹ کیلیے بھر پور کوشش کرنا پڑی، پہلے ون ڈے میں بیٹنگ لائن نہ چل سکی جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔

SPORT6

نیوزی لینڈ کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ٹیسٹ میں کلین سوئپ کرنے کے سوال پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ کرس گیل کی واپسی اور دیگر کھلاڑیوں کے فارم میں آنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہوتی جا رہی ہے، ہم نہ صرف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے بلکہ ٹیسٹ میں بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ حریفوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں، بحثیت کپتان مجھے بھروسہ ہوتا ہے کہ سیموئلز، چندرپال اور ٹینو بیسٹ سمیت کس صورتحال میں کون سا کھلاڑی توقعات کے مطابق پر فارم کرسکتا ہے۔

رواں سال دورئہ انگلینڈ میں فتح سے محروم رہنے اور آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریزمیں2-0 سے شکست ماضی کا حصہ بن چکی، گذشتہ 6 ماہ سے ہم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کیریبیئن پرستاروں کی توقعات کے عین مطابق فتوحات کا سفر جاری رکھیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم کا ہر رکن اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور کچھ کر دکھانے کیلیے پُرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |