سی این جی مالکان کی ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے

حکومت سی این جی کی مد میں سبسڈی دے تاکہ شہریوں کو فائدہ ہوسکے ،محمد حسین محنتی.


Staff Reporter December 02, 2012
عدالتی حکم پر ہرصورت عملدرآمداوراوگرا کے نااہل افسران کو برطرف کیا جائے۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے سی این جی مالکان کی جانب سے ہٹ دھرمی اور عدالتی فیصلے و سرکاری احکامات کو نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ عدالتی حکم پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے۔

اوگرا کے نااہل افسران کو برطرف کیا جائے اورایسے مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو قیمتیں کم کرنے یا سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے انکاری ہیں۔

03

انھوں نے کہاکہ سی این جی مالکان کی ہٹ دھرمی اور زائد منافع خوری پر اوگرا 'حکومت اور شہری انتظامیہ کی خاموشی اس بات کی چغلی کھا رہی ہے کہ عوام کو تکلیف دے کر لوٹ مار کرنے میں سب برابر کے شریک ہیں۔

لوگ سی این جی لینے کیلیے گھنٹوں لائن میں لگے رہتے ہیں مگر پھر بھی سی این جی نہیں مل پاتی ، حکومت سی این جی کی مد میں سبسڈی دے تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، انھوں نے کہاکہ شہر میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز غیر قانونی طور پر بند یا مقررہ نرخ پر سی این جی بیچنے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہونے لگا ہے۔

04

اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں مگر عوام کو سی این جی میسر نہیں ہو رہی، شہری اس صورتحال سے سخت مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں،انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مقررہ نرخ پر بلا تعطل سی این جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اوگرا کے نااہل افسران کو فارغ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں