بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کیلیے آج پاکستان پہنچیں گے

راج ناتھ سنگھ 2 روزہ سارک کانفرنس میں پاکستان کی کسی حکومتی شخصیت سے نہیں ملیں گے۔

راج ناتھ سنگھ 2 روزہ سارک کانفرنس میں پاکستان کی کسی حکومتی شخصیت سے نہیں ملیں گے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی وزیرد اخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے تاہم وہ پاکستان میں اپنے ہم منصب سمیت کسی حکومتی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔

پاکستان میں وزرائے داخلہ کی 2 روزہ سارک کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنے ہم منصب چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی شخصیت سے ملاقات نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہیں، چوہدری نثار


سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں نے راج ناتھ سنگھ کے کسی حکومتی شخصیت سے نہ ملنے کو بھارت کی تنگ نظری اور چھوٹی حرکت قرار دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے بدلتےحالات پرگہری نظررکھنے والے ماہرین کو امید تھی کہ اس دورے سے شاید پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے لیکن بھارتی حکومت بھانپ گئی کہ جو راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مطمئن نہیں کر سکے وہ پاکستان جا کرمسئلہ کشمیر سے متعلق سوالوں کے کیا جواب دیں گے اس لیے اعلان کر دیا کہ راج ناتھ پاکستان میں کسی سے نہیں ملیں گے۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا بھی پاک بھارت تعلقات سے زیادہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان میں سیکیورٹی میں دلچسپی لے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ راج ناتھ سنگھ کو سیکیورٹی دینا پاکستان کی ذمہ داری ہے جب کہ انڈین ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہےکہ راج ناتھ کو صدر کے برابر کی سیکیورٹی دی جائے گی۔

Load Next Story