بے ربط ٹریفک کنٹرول کرکے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں اختر جدون

سیکیورٹی حکام کی مشاورت سے ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کریں گے،وفد سے گفتگو۔

آغا خان سوئم روڈ پرٹریفک جام ہونے کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر حسین جدون نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے متعلقہ سیکیورٹی حکام کی مشاورت سے حکومت ٹرانسپورٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کرے گی۔

اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، کراچی اور اندرونِ سندھ میں بھی ٹریفک اور اس سے متعلق سیکیورٹی خدشات کو حل کرنے کیلیے تمام مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

ٹرانسپورٹ برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کی ترقی اور خوشحالی دراصل معیشت کی خوشحالی ہے اگر ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک آگے بڑے گا، شہر میںبے ہنگم اور بے ربط ٹریفک کو کنٹرول کرکے ہی ٹریفک کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔



اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میںہے اور حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے بہت جلد اس کے اثرات سامنے آئیں گے، اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے وفد نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر حسین جدون کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story