بالی ووڈ اداکارعرفان خان کا کنگنا رناوت کو اغوا کرنے کا ارادہ

کنگنا کو اغوا کرکے اداکارہ کے لیے اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کروں گا، عرفان خان

کنگنا کو اغوا کرکے اداکارہ کے لیے اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کروں گا، عرفان خان، فوٹو؛ فائل

بھارتی اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کنگنا رناوت کو اغوا کریں گے جب کہ دیپیکا کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عرفان خان کی پریانکا کے لیے دل کھول کرتعریف


بالی ووڈ میں اپنے منفرد انداز اور کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی کو اغوا کرنے کا موقع ملا تو وہ اداکارہ کنگنا رناوت کو اغوا کرنا پسند کریں گے اور پھر کنگنا کے لیے وہ اپنی پسند کے کردار اور فلموں کا انتخاب کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عرفان خان نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو پیچھے چھوڑدیا

عرفان خان نے کہا کہ دپییکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا دونوں اچھی ادکارائیں ہیں لیکن اگر موقع ملا تو وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے۔
Load Next Story