مغرب ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والوں کا ساتھ دے رہا ہے طیب اردوان

امریکا ترکی کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھی بغاوت میں ملوث شخص کو تحفظ فراہم کررہا ہے، ترک صدر


ویب ڈیسک August 02, 2016
امریکا ترکی کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھی بغاوت میں ملوث شخص کو تحفظ فراہم کررہا ہے، ترک صدر ، فوٹو؛ فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مغرب نہ صرف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بلکہ ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والوں کا ساتھ بھی دے رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر امریکا سمیت مغربی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے اورگزشتہ دنوں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے بھی انہی لوگوں کا ہاتھ ہے جنہیں ہم بد قسمتی سے اپنا دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی ملک میں کی گئی ہو اس میں یقیناً بیرونی ہاتھ شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیب اردوان کا سیکڑوں نجی اسکول اور تنظیمیں بند کرنے کا حکم

رجب طیب اردوان نے امریکا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی کے سیکیورٹی مفاد کی خاطر ترکی نے امریکا سے بغاوت میں ملوث ایک شخص کی حوالگی کا مطالبہ کیا لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکا ترکی کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود بھی اس شخص کو تحفظ فراہم کرے۔ ترک صدر نے جرمنی کے عدالتی نظام کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جرمن عدالتوں نے ان کے خطاب کو نشر نہیں ہونے دیا لیکن کرد باغیوں کے سربراہوں کو خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا۔

امریکا کو کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے دریافت کیا، طیب اردوان

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نے 4 ہزار سے زائد مطلوبہ دہشت گردوں کی فہرست جرمن حکام کو فراہم کی ہے لیکن ابھی تک اس فہرست پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں