چوہدری نثار کو تصادم کی سیاست راس نہیں آئے گی مولا بخش چانڈیو

رینجرز اختیارات کی سمری اسی طرح ہی جاری کی جاتی رہی لیکن اس بار سمری پر اعتراض کیوں ہورہا ہے، مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 02, 2016
رینجرز اختیارات کی سمری اسی طرح ہی جاری کی جاتی رہی لیکن اس بار سمری پر اعتراض کیوں ہورہا ہے، مشیر اطلاعات، فوٹو؛ فائل

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ملک کو تصادم کی سیاست کی طرف کیوں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں تصادم کی سیاست راس نہیں آئے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی رینجرز اختیارات کی سمری مسترد ہونے پر مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اختیارات کی سمری ہر بار اسی طرح ہی جاری کی گئی لیکن اس بار سمری پر اعتراض کیوں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ملک کو تصادم کی سیاست کی طرف کیوں دھکیلنا چاہتے ہیں، انہیں تصادم کی سیاست راس نہیں آئے گی، وزیر داخلہ آرٹیکل 147 کی تشریح کہاں سے لائے ان کی تشریح سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کردی

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ اسمبلی اختیارات کے مطابق فیصلے کررہے ہیں اور رینجرز کو سندھ اسمبلی کے فیصلے کی روح کے مطابق اختیارات دیے جب کہ جہاں ضروری ہو رینجرز کی تعیناتی سندھ حکومت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز تعیناتی کا اختیار چوہدری نثار کے پاس نہیں لہذا وہ وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں جب کہ چوہدری نثار دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے سبوتاژ کرناچاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے، چوہدری نثار

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ کراچی آپریشن کے لئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں