کراچی میں ماہ جولائی میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں

جولائی میں 2800 سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ رپورٹ


ویب ڈیسک August 03, 2016
جولائی میں 2800 سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ رپورٹ، فوٹو؛ فائل

شہر میں جولائی کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار 383 وارداتیں ہوئیں جن میں 2800 سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

شہر میں پولیس حكام كی جانب سے روزانہ كی بنیاد اسنیپ چیكنگ كے باوجود سنگین جرائم كی وارداتوں كے ساتھ ساتھ اسٹریٹ كرائم كی وارداتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیكھا جا رہا ہے، مسلح ملزمان مزاحمت كرنے پر فائرنگ كرنے میں بھی دریغ نہیں كرتے۔ ماہ جولائی میں بھی لوٹ مار كی واردات كے دوران مزاحمت كرنے پر متعدد افراد كو قتل اور زخمی كر چكے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کا نوٹس

سٹیزن پولیس لائژن كمیٹی (سی پی ایل سی) كے اعداد و شمار كے مطابق ماہ جولائی كے دوران شہر بھر میں اسٹریٹ كرائم كی 5 ہزار 383 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، شہریوں كے 1511 موبائل چوری اور1379 شہریوں سے ان كے موبائل فون اسلحہ كے روز پر چھین لیے گئے، اسی طرح ماہ 236 شہریوں سے ان كی موٹر سائیكلیں اسلحے كے روز پر چھین لیں گئیں، 132 چوری كر لی گئیں جب كہ 13 شہریوں كی گاڑیاں اسلحے كے روز پر چھینی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شہرکے نصف سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے خراب

اعداد و شمار كے مطابق جولائی كے مہینے میں بھتہ خوری كی 7 وارداتیں ہوئیں جب کہ فائرنگ اور قتل غارت گری میں 49 افراد ہلاك ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |