خواتین کے لیے انتہائی ضروری 8 غذائیں

خواتین اور مردوں کی غذائی ضروریات میں بہت فرق ہوتا ہے اور اسی لیے ماہرین مختلف غذاؤں پر زور دیتے ہیں۔


ویب ڈیسک August 04, 2016
خواتین اور مردوں کی غذائی ضروریات میں بہت فرق ہوتا ہے اور اسی لیے ماہرین مختلف غذاؤں پر زور دیتے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

خواتین کو صحت مند رہنے کے لیے کئی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی جسمانی ساخت اور افعال کی مناسبت سے ہوتی ہے اسی لیے ماہرین صحت نوعمر لڑکیوں سے لے کر عمررسیدہ خواتین تک کے لیے چند ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ان کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

السی کے بیج:

السی کے بیجوں کا روزانہ استعمال اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں موجود جلن کم کرنے والے اجزا گٹھیا کے مرض اور پیٹ خراب ہونے سے بچاتا ہے۔



سامن مچھلی:

خواتین میں فولاد کی کمی عام ہے اور سامن مچھلی فولاد سے مالا مال ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے۔ اومیگا تھری ڈپریشن کو بھی روکتا ہے۔



کرین بیری:

بہت سے سائنسی مطالعات سے ثابت ہوچکا ہے کہ کرین بیری ( کروندے) سے امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ہر روز کرینبری کا ایک گلاس جوس پینے سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے اور یہ اس کا مؤثر علاج بھی ہے۔

پالک:

دنیا بھر میں مقبول پالک سبزی وٹام، معدنیات اور میگنیشیئم سے بھرپور ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جسم میں سوجن، چھاتیوں کی سختی، الٹی اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پالک میں فولاد کی بہتات خواتین میں اس کی کمی کو دور کرتی ہے۔

اخروٹ:

اخروٹ میں بریسٹ کینسر دور کرنے والے تمام اہم اجزا ہوتے ہیں ۔ یہ میوہ اینٹی آکسیڈنٹس، فائٹوسٹیرولز اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جیسے اہم اجزا رکھتا ہے۔ اخروٹ میں فولک ایسڈ، کیلشیئم اور میگنیشیئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

جو( اوٹس):

''جو'' خواتین کے لیے صحت کا خزانہ ہے۔ اس کا دلیہ بلڈ پریشر کو ہموار رکھتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست کرنے کے ساتھ دیگر بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ جو میں وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس میں موجود فولک ایسڈ بچوں میں پیدائشی نقائص نہیں ہونے دیتا۔



دودھ:

فولاد کی طرح خواتین میں کیلشیئم کی کمی عام ہے۔ ہر عمر کی خواتین دودھ کی عادت ڈالیں کیونکہ یہ کیلشیئم سے بھرپور ہے، ساتھ میں دودھ وٹامن ڈی خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کو روکتا ہے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر میں موجود لائسوپین سرخ رنگت کی وجہ ہوتا ہے یہ مرکب خواتین کو امراضِ قلب اور بریسٹ کینسر سے بچاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں