سونے کی قیمت53ہزار150روپے تولہ ہوگئی

فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.85 روپے کے اضافے سے 621.42 روپے ہوگئی۔


Business Reporter August 03, 2016
فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.85 روپے کے اضافے سے 621.42 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے1358 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاوراور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53ہزار 150 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 557 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 15 روپے بڑھ کر725 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.85 روپے کے اضافے سے 621.42 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں