پی آئی اے نے بہترین حفاظتی معیار کا ایوارڈ حاصل کرلیا

پی آئی اے سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے مسلسل اقدامات کرتی رہتی ہے, فلائٹ سیفٹی فائونڈیشن.


Staff Reporter December 02, 2012
پی آئی اے سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے مسلسل اقدامات کرتی رہتی ہے, فلائٹ سیفٹی فائونڈیشن. فوٹو: فائل

KARACHI: پی آئی اے کوسیفٹی کے بہترین معیار برقرار رکھنے پر سیفٹی کی معروف بین الاقوامی تنظیم فلائٹ سیفٹی فائونڈیشن نے بنیادی ایوی ایشن رسک اسٹینڈرڈ ایوارڈدیا ہے۔

پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ پی آئی اے حفاظتی معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی، اس کے پائلٹس، کیبن کریواور ملازمین کو اس بات کی ٹریننگ دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں مسافروں کی حفاظت کیلیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں اورہم سہولیات کی فراہمی کیلیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

فلائٹ سیفٹی فائونڈیشن نے اس موقع پر کہا ہے کہ پی آئی اے سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے مسلسل اقدامات کرتی رہتی ہے اور اس کی اطلاع بین الاقوامی حفاظتی ایجنسیوں باقاعدگی کے ساتھ دی جاتی ہے، یہ ایک بنیادی حفاظتی معیار کا ایوارڈ ہے جس کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے اور مختلف ائر لائنز اس کو اپنا رہی ہیں،اس سلسلے میں پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ اگست2012 میں کیا گیا اور پی آئی اے نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بغیر کسی دشواری کے اس کو کامیابی مکمل کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں