بارشیں 20 فیصد زیادہ ہونے کی پیش گوئی غلط نکلی

اب تک 17فیصدکم بارشیں ہوئیں، آئندہ دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


شبیر حسین August 03, 2016
مون سون بارشیں ستمبر کے وسط تک ہوںگی، این ڈی ایم اے نے ضروری سامان اسٹاک کر لیا فوٹو: فائل

JAMRUD: محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں برس ملک بھرمیں مون سون کی بارشیں معمول سے20 فیصد زیادہ ہونے سے متعلق کی گئی پیش گوئی اب تک درست ثابت نہیں ہوسکی۔

پیش گوئی کے برعکس مون سون کے دوران اب تک ہونے والی بارشیں معمول سے17 فیصد کم ہیں تاہم محکمہ موسمیات اپنی پیش گوئی پرقائم ہے اوران کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں ستمبر کے وسط تک جاری رہیں گی اورآئندہ دنوں میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متاثرین کو فوری ریلیف اور امدادی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے مختلف شہروں میں قائم اسٹرٹیجک ہیومینٹیرین رسپانس فیسیلیٹیز سینٹر میں ضروری سامان اسٹاک کر دیا، اس کے علاوہ این ڈی ایم اے کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں قائم ویئر ہاوسز میں بھی ضروری امدادی سامان موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |