پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے سے مذاق مہنگا پڑگیا

فیس بک پر داعش کے حلیے والی تصویر کے حوالے سے ایک شہری نے ہم سے رابطہ کیا تھا، ترجمان پولیس


INP August 03, 2016
کارروائی اسرائیلی حلقوں کے دباؤ پر کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو داعش کے حوالے سے مذاق مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ''فیس بک ''پر داعش کی سرخیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایسٹ مڈیلنڈز ریجن کے علاقے ڈربی شائر میں رہائش پذیر تین بھائیوں باسط ،عمراوررضا صدیقی نے فیس بک پر مذاق کے طورپرداعش کے حلیے میں ملبوس اپنی تصویر ''آئی ایس آئی ایس کا ٹریننگ ڈے، دیکھو ہم کتنے خوش نظر آرہے ہیں'' کی سرخی کے ساتھ پوسٹ کی تھی جس پر پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ بھی کی۔

ڈربی شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر داعش کے حلیے والی تصویر کے حوالے سے ایک شہری نے ہم سے رابطہ کیا تھا جس پر ہم نے تصویر کا جائزہ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں