ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے ثروت اعجاز

سنی تحریک ملک میں جمہوریت چاہتی ہے،شکیل قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو.


Staff Reporter December 02, 2012
سنی تحریک ملک میں جمہوریت چاہتی ہے،شکیل قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن ،دہشت گردی، فرقہ واریت،بیروزگاری، اور بیرونی فنڈنگ کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی ترجیحات ہیں اورہم انتخابات میں اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونگے۔

پاکستان تیل،گیس دوسری معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اگر ملک میں صحیح حکومت آجائے اور ان نعمتوں کا فائدہ اُٹھائے تو پاکستان چند برسوں میں دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو انصاف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے حکمران دہشت گردوں کو فوری طور پر سزائیں سنائیں۔

CITY-4

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجازقادری نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیے کراچی میں شفاف مردم شماری کو یقینی بناکر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں، انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلیے تمام سیاسی ومذہبی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں جمہوریت کو چلتے دیکھنا چاہتی ہے جمہوری نظام چلتا رہا تو مستقبل میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلیے کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں