اٹک میں گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کی 6 لڑکیوں نے زہر کھا لیا 3 جاں بحق

زہر کھا نے والی لڑکیوں میں 4 نندیں اور 2 بھابھیاں شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 03, 2016
ہلاک ہونے والی لڑکی فوزیہ کی 20 روز بعد شادی طے تھی۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

FAISALABAD: تکبیر کالونی میں معمولی گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کی 6 نوجوان لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس میں سے 3 دم توڑ گئیں جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے تھانہ سٹی کی حدود تکبیر کالونی میں ایک خانہ بدوش خاندان کی 6 نوجوان لڑکیوں نے معمولی جھگڑے پر گندم کو کڑوں سے بچانے کے لیے رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے تمام لڑکیوں کی حالت بگڑ گئی، متاثرہ لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 3 لڑکیاں فوزیہ ، ملکانی اور ثنا زندگی کی بازی ہار گئیں جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: درخت کاٹنے پر فوجی نے اپنے 2 بھائی اور 2 بھتیجے قتل کر دیئے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زہر خورانی کرنے والی لڑکیوں 3 نندیں اور 2 بھابھیاں شامل ہیں، نند بھاوجوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے یہ اقدام اٹھایا، ہلاک ہونے والی لڑکی فوزیہ کی 20 روز بعد شادی طے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں