کراچی میں دہشتگردی کا جن پھر بوتل سے باہر آگیاعمران اسماعیل

تحریک انصاف ملک کی خوشحالی کے لیے محب وطن قیادت قوم کو فراہم کرے گی.


Staff Reporter December 02, 2012
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں دہشت گردی کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آگیا ہے ۔

جو ان نااہل حکمرانوں کے کنٹرول سے باہر ہے جس نے کراچی کے گھروں کو سوگ و ماتم میں بدل دیا ہے،آج کراچی کے عوام حکمراں ٹولے کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں اس کی مثال دنیا کے کسی جمہوری ملک میں نہیںملتی،سفاک حکمرانوں کے اقتدار کی بساط پلٹنے میں عوام تبدیلی کا ساتھ دینگے۔

وہ گلشن ٹائون میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جن ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں آج پورا شہر سوگ میں ہے کہ اپنوں کا خون کس کے ہاتھ میں تلاش کیا جائے۔

CITY-5

جان و مال کے خوف میں جینے والی عوام اس شہر کو بیروت بنانے والوں کو پہچان چکے ہیں،شہر کے امن اور جانوں کے تحفظ کے لیے کراچی کے عوام تبدیلی کا ساتھ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور فرقہ واریت و لسانیت کی سیاست سے بالاتر ہوکر پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں ۔

پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں ان سیاسی بازی گروں نے قوم کو ہمیشہ مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کر کے اپنے مفادات حاصل کیے لیکن تحریک انصاف بلا رنگ و نسل ملک کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کے لیے ایک ایمان دار ،دیانت دار اور محب وطن قیادت قوم کو فراہم کرے گی، ملک کو اس دلدل سے نکال کر خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں