مبصر ریاست کا درجہ ملنے پر پاسبان کی محمود عباس کو مبارکباد

پریس کلب پر پاسبان کے تحت فلسطینیوں کی شاندار فتح پر جشن سے خطاب.


Staff Reporter December 02, 2012
پریس کلب پر پاسبان کے تحت فلسطینیوں کی شاندار فتح پر جشن سے خطاب. فوٹو: وکی پیڈیا

پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر ریاست کا درجہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح فلسطینی عوام نے جواں مردی اور حوصلے سے مقابلہ کیا وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

وہ کراچی پریس کلب کے باہر پاسبان کے تحت فلسطینی بھائیوں کی شاندار فتح کے جشن کے موقع پر خطاب کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ فتح اتحاد کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔

CITY-6

فلسطینیوں کی حالیہ کامیابی اسکی مثال ہے اس کامیابی کا تمام تر سہرا بہادر فلسطینی عوام اور ان کی قیادت کو جاتا ہے جنھوں نے کبھی بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف کمزوری نہیں دکھائی اور اس کامیابی کا سہرا ایران، ترکی اور مصر کی بہادر اور متحرک عالمی لیڈر شپ کو بھی جاتا ہے۔

CITY-7

الطاف شکور نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطینی عوام مکمل آزادی حاصل کریں گے،بیت المقدس آزاد ہوگا اور فلسطین کا دارالحکومت بنے گا اور فلسطینی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے گی،علاوہ ازیںپاسبان کے کارکنوں نے اپنے فلسطینی بھائیوں کی کامیابی پر شاندار آتش بازی کرکے جشن منایا اور فلسطین ، ایران ، ترکی اور مصر کی بہادر لیڈر شپ کے حق میں نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |