ازخود نوٹس کیس ریاست کو معلوم نہیں بچوں کو کیوں اغوا کیا جارہا ہے سپریم کورٹ

بچوں کو اغواکرنے والے گروہ ایک دن میں نہیں بن جاتے، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس


ویب ڈیسک August 03, 2016
بچوں کو اغواکرنے والے گروہ ایک دن میں نہیں بن جاتے، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس. فوٹو:فائل

لاہور/ SHEIKHUPURA: پنجاب میں بچوں کے اغوا کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریاست کو معلوم نہیں کہ بچوں کو کیوں اغوا کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب میں بچوں کے اغوا کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ بچوں کو کس مقصد کے لیے اغوا کیا جارہا ہے، بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ ایک دن میں نہیں بن جاتے اور سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ بچے بازیاب نہیں ہورہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ بچہ اغوا ہو تو سب سے پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے جب کہ ریاست کو معلوم ہی نہیں کہ بچے کیوں اغوا ہوتے ہیں تاہم بچوں کے اغوا سے متعلق از خود نوٹس سے ادارے متحرک ہوئے ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں