شہبازشریف کرپشن کی جھوٹی بانسری بجانا بندکریں شرجیل میمن
عوام کی لوٹی ہوئی دولت نواز شریف اور شہباز شریف کے حلق سے نکالینگے ، وزیر اطلاعات سندھ
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہبازشریف کرپشن کی جھوٹی بانسری بجانا بندکریں۔
ملک کے سب سے بڑے کرپٹ سیاستدان نواز شریف اور شہباز شریف کی مثال چور مچائے شور کی طرح ہے۔ ہفتے کو ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ 40 چوروں کا سربراہ نواز شریف ہے۔
پنجاب کے غریب عوام کے پیسوں سے شریف خاندان عیاشیاں کررہا ہے، اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف ملک کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں میں 50فیصد کی کمیشن صرف شریف خاندان کو جاتی ہے۔
عوام کی لوٹی ہوئی دولت نواز اورشہباز کے حلق سے نکالیں گے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کے عوام غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں اور شریف خاندان آج بھی عوام کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیج رہے ہیں۔