انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت پھرمسترد

کیس میں ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد بھی مفرورہیں۔


ویب ڈیسک August 03, 2016
انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی دونوں نےعبوری ضمانت منسوخ ہونے پردرخواست ضمانت دائر کی تھی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت ایک بارپھرمسترد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی میں دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نےعبوری ضمانت منسوخ ہونے پردرخواست ضمانت دائرکی تھی تاہم عدالت نےانیس قائم خانی اوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

دہشت گردوں کوعلاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اس کیس میں وسیم اختر، عثمان معظم اورقادرپٹیل بھی نامزد ہیں جب کہ کیس میں ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد ہوچکی ہے اورایم کیو ایم کے سلیم شہزاد مفرورہیں۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیس کے مفرورملزم سلیم شہزاد سے متعلق مختارکارسے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پرمختار کارکی رپورٹ کے بعد مفرورسلیم شہزاد کو اشتہاری قراردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔