بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

اسلام آباد کے تاجر بھی بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کیخلاف میدان میں آگئے اور سڑکوں پر بینرز آویزاں کردیئے۔


ویب ڈیسک August 03, 2016
جولائی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے۔ فوٹو: آن لائن

MULTAN: بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آمد سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا بھی دیا جب کہ مظاہرین نے قابض فوج کے خلاف نعرے لگائے اور آزادی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے باعث فیض آباد کی سڑکوں اور خاص طورپرایکسپریس وے پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے خلاف ملتان کے کچہری چوک پر بھی شہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا جب کہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک بھارت کے کسی رہنما سے کوئی بات نہ کی جائے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: جولائی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے

دوسری جانب دارالحکومت اسلام کے تاجروں نے راج ناتھ سنگھ کی آمد کے خلاف سڑکوں پر بینرز آویزاں کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سارک ممالک بھارت کا بائیکاٹ کریں۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے بچوں نے مظفرآباد میں مرکز ایوان صحافت سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن سے فائر کیے گئے چھروں سے زخمی ہونے والوں کا روپ دھار کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



واضح رہے کہ 8 جولائی کو قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں اب تک 70 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |