خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی

نادرا نے این اے 125 میں ووٹوں کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔


ویب ڈیسک August 03, 2016
نادرا نے این اے 125 میں ووٹوں کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ فوٹو: فائل

نادرا نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ انتخاب این اے 125 میں انگوٹھوں کے نشانات کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ حلقے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 14 ہزار 134 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے ایک لاکھ 49 ہزار 139 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشان واضح نہ ہونے سے تصدیق نہ ہوسکی جب کہ صرف 57 ہزار ووٹوں کی تصدیق کی جاسکی ہے۔ رپورٹ میں انگوٹھوں کے نشان واضح نہ ہونے والے ووٹوں پر درج شناختی کارڈ نمبردرست قرار دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: این اے 125 پر خواجہ سعد رفیق کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری

نادرا کی فرانزک رپورٹ کے مطابق حلقے میں 7 ہزار 892 ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا پرتصدیق نہ ہوسکی اور 3 ہزار998 ووٹوں پرشناختی کارڈ نمبرغلط اور ایک ہزار 917 ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر نہیں تھا، حلقے میں 398 شناختی کارڈز پرایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالا گیا جب کہ حلقے میں 184 ووٹ دوسرے حلقے کے ووٹرز نے ڈالے اور 3 ہزار 998 ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبر درست نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: این اے 122 اور 125 سے متعلق پری اسکین رپورٹ پر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، نادرا

نادرا کی فرانزک رپورٹ کا ایک عکس:



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں