ن لیگ منشورکمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر ہمایوں اختر سے بازپرس کا فیصلہ

چٹھہ کی زیرصدارت اجلاس،ڈسپلن کی خلاف ورزی پرہمایوں اختر کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

چٹھہ کی زیرصدارت اجلاس،ڈسپلن کی خلاف ورزی پرہمایوں اختر کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی قیادت نے سیکریٹری جنرل ہمایوں اختر خان سے بغیر اجازت مسلم لیگ (ن) کی منشورکمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر بازپُرس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورآئندہ اجلاس میں انھیں طلب کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ مسلم لیگ ہم خیال کے صدر حامد ناصر چٹھہ کی صدارت میں لاہور میں منعقدہ اجلاس میںکیا گیا، اجلاس میں سلیم سیف اللہ خان، کشمالہ طارق، اقبال ڈار،میجر (ر) غلام عباس، بیگم یعقوب جمیل الرحمٰن اوردیگرافراد نے شرکت کی، اجلاس میں تمام رہنمائوں نے بغیر اجازت کے ہمایوں خان کے مسلم لیگ (ن) کے منشور کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شدیدغم و غصہ کا اظہارکیا۔




رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہم خیال،مسلم لیگ (ن) میں ضم نہیں ہوئی صرف انتخابی اتحاد ہے، مسلم لیگ (ن) کی منشورکمیٹی کے اجلاس میںہمایوں اختر خان کی شرکت پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے، بعض رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ہمایوں اختر خان کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیاجائے۔

جبکہ باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں ہمایوں اختر خان سے اس بارے میں بازپُرس کی جائے گی،اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ خان نے پارٹی فنڈز میں خورد بردکا معاملہ اٹھایا اورکہا کہ پارٹی فنڈزکا شفاف استعمال کیا جائے اور جو لوگ پارٹی فنڈخورد بردکرنے میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story