کوسٹ گارڈز پرحملہ کرنیوالے گرفتارکیے جائیں رحمن ملک

میڈیا، دانشور، بارایسوسی ایشنز اور تمام جماعتیں بی ایل اے کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کریں


ایکسپریس July 23, 2012
میڈیا، دانشور، بارایسوسی ایشنز اور تمام جماعتیں بی ایل اے کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کریں۔ فوٹو ثناء

TEHRAN: سینئرمشیر داخلہ رحمن ملک نے کوسٹ گارڈ زکے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بلو چستان میں قانون نا فذکرنیوالے اداروں کوہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کوفوری گرفتارکیاجائے،وزا رت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق رحمن ملک نے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈزکوہدایت کی ہے کہ گوادر میں تعینات کوسٹ گارڈزکے افسران واہلکاروںکی سیکیورٹی کاازسرنوجائزہ لیں اور انکی فول پروف سیکیورٹی کیلیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

انھوںنے کہاکہ شر پسندوںکو انصاف کے کٹہرے میں لا یاجائے ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پرتنقید کرنیوا لوں سے مشیرداخلہ نے سوال کیاکہ ان کے پاس گوادرمیںشہیدہونیوالے 7 جوانوں کے خاندانوں کے سوالوں کے کیا جوابات ہیں؟۔ جن کوبی ایل اے کے شرپسندوں نے شہیدکیا۔

انھوںنے میڈیا،دانشوروں، بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء برداری اور تمام سیاسی جماعتوں ست اپیل کی کہ بی ایل اے کے اس بزدلانہ اقدام کی مذمت کریں۔ این این آئی کے مطابق سینئرمشیر داخلہ نے شہداء کے خاندانوںکیلیے پیکیج تجویزکرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں