شیخ رشید کی پگاراسے ملاقات گرینڈ الائنس بنانے پرغور

نوازشریف نے بھی کھانے پربلایاہے،مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے،جلدپنجاب جائونگا،پگارا


Staff Reporter December 02, 2012
الیکشن کے بغیر گزارہ نہیں تاہم انتخابات ہوناخطرے سے خالی بھی نہیں،شیخ رشید،گفتگو فوٹو: فائل

مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیرپگارااورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکے درمیان کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں انتخابات سے قبل گرینڈالائنس بنانے پرغورکیاگیا۔

پیرپگارا دسمبر کے وسط میں پنجاب کادورہ کریںگے۔ہفتہ کودونوں رہنماوں کی راجاہاؤس کراچی میں ایک گھنٹے ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارانے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں،شیخ رشید نے موجودہ سیاسی صورت حال پرمشورے دیے ہیں۔

B3

موجودہ جمہوری دورمیں جو سیاسی جماعتیں اپنے حقوق کیلیے احتجاج کرتی ہیں حکومت ان پرفائرنگ کر دیتی ہے توآئندہ انتخابات سے قبل ہونے والے جلسے اورجلوسوں کو کون تحفظ دے گا؟،جومسئلہ حکومت حل کرسکتی ہے وہ عدلیہ میں چلاجاتاہے اوراگرعدلیہ کوئی فیصلہ دیدے ت اس سے حکومت ہل جاتی ہے، موجودہ سیاسی صورت حال میں مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جلداسلام آباد اور پنجاب کا دورہ کروں گا،نواز شریف نے بھی کھانے پربلایا ہے۔

شیخ رشیدنے کہاکہ انتخابات کے بغیر گزارہ نہیں، تاہم انتخابات ہونا خطرے سے خالی بھی نہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں حکمرانی قائم رکھناچاہتی ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سندھ میں انتخابات سے قبل ہرصورت اپنامورچہ قائم رکھنا چاہتی ہے،اندرون سندھ پیپلز پارٹی سے جان چھڑانے کا واحد ذریعہ مسلم لیگ(فنکشنل) ہے،پیر پگارا پاکستان بچانے والوں میں سے ہیں لوٹنے والوں میں سے نہیں ،آئندہ انتخابات بڑے سیاستدانوں کے لیے آخری انتخاب ہوگا ،۔

B4

انتخابات سے پہلے اوربعد میں کئی اتحادبن سکتے ہیں،سندھ میں سیاسی اتحادگورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان کی وطن واپسی کے بعدہوگاتاہم اب یہ ہی لگ رہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادنہیںکرے گی،عوام کیلیے کوئی لڑائی نہیں لڑرہا،سب ادارے اپنی ساکھ کیلیے لڑ رہے ہیں لیکن چوراورچوکیدارکی لڑائی ہوکررہے گی،میاں صاحب کاکیاہوگا اس کامجھے علم نہیں،اب مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کا وقت گزرگیا۔

انھوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کامسئلہ پراناہے جواب لایاجارہاہے،آئندہ انتخابات شفاف بنانے کیلیے فوج اورعدلیہ کواکٹھاکرناضروری ہے،پیر پگاراکولال حویلی آنے کی دعوت دی ہے جو انھوں نے قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں