کراچی فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک4زخمی

مقتول عبدالحمید شادی کی تقریب میں آیا تھا ، دکاندار کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ملزمان فرار

مقتول عبدالحمید شادی کی تقریب میں آیا تھا ، دکاندار کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ملزمان فرار۔ فوٹو: فائل

شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے۔

اورنگی ٹائون سیکٹر11-B ملت کالونی عوامی چوک عزیزا سلام مسجد کے قریب پرچون کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ محمد دراز ولد علی درا زہلاک ہو گیا لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ، ایس ایچ اواقبال مارکیٹ کے مطابق مقتول محمد دراز پرچون کی دکان چلاتا تھا اور دکان کے ساتھ تھلے پر بیٹھا ہوا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پرسوار4 ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ شرکر دی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں محمددراز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے پر فرقہ وارانہ قتل کا شبہ ہے ۔

اورنگی ٹائون راجہ تنویر کالونی میں واقع توری بنگش پولیس چوکی قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے45سالہ عبدالحمید ولد شہزاد خان کوزخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں عبدالحمیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس کے مطابق مقتول عبدالحمید اپنے دوست کی شادی کی تقریب میںآیا تھا ، مقتول عبدالحمید کو 3گولیاں لگی ہیں،مقتول پہلے توری بنگش کالونی میں رہائش پذیر تھا تاہم کچھ عرصہ قبل نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب رہائش اختیار کر لی تھی،مقتول کے ایم سی ملازم اور3بچوں کا باپ تھا۔




پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول سابقہ متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کا رکن بھی رہ چکا ہے تاہم ابھی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں تھی ۔سعید آباد کے علاقے سیکٹر C-3 بسمہ اللہ چوک کے قریب فائرنگ سے 2 راہ گیر ذیشان حسین قادری اور سجاد ولد شجاع زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر عباس شہید اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او سعید آباد گلشن جو نیجو کے مطابق بسمہ اللہ چوک کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے جھگڑا کرنے والے گل محمد اور شمروز خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک راہ گیر ذیشان حیسن قادری سنی تحریک کا کارکن ہے ۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4-S ملک چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 25 سالہ محمود شہزاد ولد محمد صادق زخمی ہو گیا جیسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بفرزون کے علاقے سیکٹر 15-Aمیں واقع ہارون سینٹر کے قریب موبائل فون چھیننے کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ عادل ولدغلام حسین زخمی ہوگیا جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔

چاکیواڑہ کے علاقے لیاری لی مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ پرانا السادات ہوٹل ( پیالہ) کے قریب گشت پر مامور ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار لیاری گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار18سالہ شریف افغانی اور19سالہ ہارون افغانی زخمی ہو گئے۔ تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک N گرین ہاؤس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30محمد انور ولد نبی بخش زخمی ہو گیا۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ یاسین زخمی ہو گیا۔ ڈیفنس ہزارہ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ اشرف تنولی ولد ایوب تنولی زخمی ہو گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story