وادی نیلم برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں14ہوگئیں7افراد لاپتہ
ایک افسراور4جوانوںسمیت مزید9لاشیں نکال لی گئیں،لاپتہ افرادمیں3اہلکار،6سویلین شامل،تلاش جاری ہے،آئی ایس پی آر
وادی نیلم کے شاردا کیل سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں ایک افسر سمیت 8 فوجی اہلکار اور 4 سویلین شامل ہیں۔
جبکہ مزید 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کو ایک افسر ، 4 جوانوں اور 4 سویلین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، گزشتہ روز بھی 3 اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں ۔
تودا گرنے کا پہلا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں 3 فوجی جوان دب کر شہید ہوگئے تھے ، اہلکاروں کی لاشیں نکالنے کیلیے 8 فوجیوں اور 10 سویلین کی ٹیم جب جائے حادثے پر پہنچی اور تلاش کا کام شروع کیا تو ایک اور تودا گرنے سے تمام افراد دب گئے، حکام کے مطابق علاقے میں شدید برفباری تودے گرنے کی وجہ بنی ہے۔
لاپتہ افراد میں 3 فوجی اور 6 سویلین شامل ہیں، اے ایف پی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے، رواں سال اپریل میں بھی140فوجی وسویلین سیاچن کے بیس کیمپ میں برفانی تودے تلے دب کرشہیدہوگئے تھے۔