زرداری کابیان مضحکہ خیزاربوںروپے لوٹے گئےمنورحسن

متحدہ جرائم چھپانے کے لیے واویلاکررہی ہے،الیکشن کمیشن عدالتی حکم پرعمل کرے

متحدہ جرائم چھپانے کے لیے واویلاکررہی ہے،الیکشن کمیشن عدالتی حکم پرعمل کرے. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ زرداری کی طرف سے ہم نے حکومت کم اورخدمت زیادہ کی کے بیان کومضحکہ خیزاورملک و قوم کیساتھ سنگین مذاق قراردیاہے۔

زرداری اوراس کے حواریوں نے قومی خزانے کواربوں روپے کانقصان پہنچایااورصدرنے سربراہ مملکت کی حیثیت سے نہیںبلکہ پیپلز پارٹی کے سربراہ کے طورپرپانچ سال تک ایوان صدر کو سیاست کااکھاڑہ بنائے رکھا۔

مختلف وفودسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پانچ سالہ لوٹ کھسوٹ کے بعدزرداری قوم کی آنکھوں میںدھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،زرداری کادورحکومت ملکی تاریخ میں بدترین دورکے طورپریادرکھاجائے گا،زرداری ٹولے نے ملک کوجس دلدل میں دھکیلااسے خدمت کہتے ہیں تو پھر دشمنی کسے کہتے ہیں؟




مفاہمت کے نام پرحکومتی اتحادیوں نے جی بھرکرقومی خزانے کولوٹااورجمہوریت کے نام پرملک پر بدترین آمریت مسلط رہی۔

انھوں نے کہاکہ کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے،ووٹرلسٹوں کی پڑتال اوردرستگی کے حکم پر ایم کیوایم کا واویلااپنے جرائم کوبے نقاب ہونے سے روکنے کی کوشش ہے،الیکشن کمیشن کسی دبائومیں آئے بغیرعدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نئی ووٹرلسٹوں کی تکمیل اورحلقہ بندیوں کا کام مکمل کرے۔

Recommended Stories

Load Next Story