وفاق نے رینجرز کے اختیارات مشروط کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی
وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کیلیے 2 نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات مشروط کرنے کا صوبائی حکومت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے ادارے کو غیر مشروط کارروائی کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات مشروط کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے اس حوالے سے 2 نوٹی فکیشن جاری کردیئے جس میں ایک نوٹیفکیشن رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع جب کہ دوسرا خصوصی اختیارات کی 90 روز کی بحالی کا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے، چوہدری نثار
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں جس کے بعد اب رینجرز کراچی ڈویژن میں کہیں بھی جرائم کی وارداتوں، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں کی نشاندہی پر آزادانہ کارروائی کرسکے گی جب کہ رینجرز کراچی میں کسی بھی کارروائی کےلیے صوبائی حکومت اور پولیس کو اطلاع کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرز اختیارات میں توسیع؛ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کردی
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق وزارت داخلہ کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں بعض شرائط لگا کر رینجرز کے صوبے میں قیام کی مدت اور خصوصی اختیارات میں توسیع کا کہا گیا تھا جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے۔