بلوچستان میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے میں 7 افراد ہلاک

ساکران روڈ حب سے خاتون کی لاش ملی،آر ڈی 298میں نامعلوم افرادکے لاٹھیوں سے حملے میں پولیس اہلکارزخمی

ساکران روڈ حب سے خاتون کی لاش ملی،آر ڈی 298میں نامعلوم افرادکے لاٹھیوں سے حملے میں پولیس اہلکارزخمی

کوئٹہ اوراندرون بلوچستان فائرنگ اوربارودی سرنگ دھماکوں میں قبائلی رہنماسمیت 6افرادجاں بحق ،3زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی سرکٹی لاش بھی ملی ہے۔کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالحمیدکوہلاک کردیاْ۔


مقتول فجرکی نماز پڑھ کر مسجد سے گھرجارہاتھاکہ دروازے کے قریب گولیوں کانشانہ بنایاگیا،کچلاک میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام حسین کوشدید زخمی کردیاجسے اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ راستے میں دم توڑگیا ،ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں موٹرسائیکل سواروں نے دکان میں بیٹھے ہوئے قبائلی رہنماوفوڈتحصیلدار حاجی عبدالقادرعیسیٰ زئی پرفائرنگ کردی جوموقع پرہی جاں بحق ہوگئے،نصیرآباد کے علاقے آرڈی 238میں چوروںکی فائرنگ سے ایک شخص خان محمدجاں بحق ہوگیاجوگھرمیں سویاہواتھا،آرڈی238کے ہی علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں موٹرسائیکل سوارصوبو خان شدیدزخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

نیوزایجنسی این این آئی کے مطابق آر ڈی 238کے گوٹھ موری میں زمین میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے2افرادجاں بحق،ایک زخمی ہو گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی،سیکیورٹی فورسز کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے ،آر ڈی 298میں نامعلوم افرادنے لاٹھیوں کے وار کرکے پولیس اہلکارشاہ میر کوزخمی کردیااورفرار ہوگئے،حب پولیس کوساکران روڈ سے خاتون کی سرکٹی لاش ملی ہے جسے شناخت کیلیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story