نگراں وزیراعظم پر اتفاق نہیں ہوا حکومت سے بات نہیں ہوئی نثار
نگران وزیراعظم کیلیے کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں , نثار
December 02, 2012
قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق تو دور کی بات حکومت سے کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انھوں نے نگران وزیراعظم کیلیے کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں اور ان پر کام ہو رہا ہے ، اس حوالے سے ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ کوئی مشاورتی عمل ہوا ہے۔