اعتزازاحسن كوئی ڈریكولا ہیں كہ میں ان سے خوف زدہ ہوں گا چوہدری نثار

اپنے کردار کے حوالے سے کسی خوش فہمی کے شکار شخص پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، وزیرداخلہ


ویب ڈیسک August 03, 2016
اپنے کردار کے حوالے سے کسی خوش فہمی کے شکار شخص پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، وزیرداخلہ، فوٹو؛ فائل

KARACHI: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ اعتزازاحسن كوئی ڈریكولا ہیں كہ میں ان سے خوف زدہ ہوں گا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ اعتزازاحسن كوئی ڈریكولاہیں كہ میں ان سے خوف زدہ ہوں، میرے نزدیك ایسے لوگوں كی كوئی حیثیت نہیں جو كسی پراپرٹی یا گیس ٹائیكون كے پروردہ اورآلہ كارہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں، اعتزاز احسن

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگركوئی شخص اپنی حیثیت یا كرداركے بارے میں كسی غلط فہمی یاخوش فہمی كا شكار ہوتو اس پرصرف افسوس ہی كیا جا سكتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی وزرا میڈیا کے سامنے تنقید اور چیمبر میں ہمارے پاؤں پکڑتے ہیں جب کہ چوہدری نثار کو میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس سے وہ خوفزدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں