کوئٹہ میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، ذرائع
ISLAMABAD:
اسپنی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکا ہوا جسکے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کےبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔