ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال 90 ارب روپے سے تجاوزکرگیا

ایف بی آر نے گذشتہ ماہ(نومبر)کے دوران مجموعی طور پر140ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں


Irshad Ansari December 02, 2012
ایف بی آر نے گذشتہ ماہ(نومبر)کے دوران مجموعی طور پر140ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 5 ماہ کے دوران (جولائی تا نومبر2012)کے دوران حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال 90 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے تاہم آئندہ چند روز میں حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر مذکورہ شارٹ فال میں کمی متوقع ہے ۔

گذشتہ رات تک موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبرکے دوران مجموعی طور پر687ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں حاصل کی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونے والی639.1 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلہ میں 10.7فیصد زیادہ ہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کیلئے مقرر کردہ 779ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے نظر ثانی شُدہ ہدف کے مقابلے میں92 ارب روپے کم ہیں۔

ایف بی آر نے گذشتہ ماہ(نومبر)کے دوران مجموعی طور پر140ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جوگذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اگرچہ فیصد زیادہ ہیں تاہم نومبرکیلیے مقررکردہ ہدف166ارب روپے سے سے 26ارب روپے کم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |