مارشل لالگا کرکراچی کواسلحے سے پاک کیا جاسکتا ہے مشرف

اس سلسلے میں سپریم کورٹ اور حکومت،فوج کی بھرپورحمایت کرے ،سابق صدر کاانٹرویو


INP December 02, 2012
بلاتفریق کارروائی لازمی ہے مشکل کام کیلیے سیاسی جماعتیں مکمل غیرجانبدارہوجائیں فوٹو: رائٹرز/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی کواسلحے سے پاک کرنے کامسئلہ مارشل لاکے نفاذکے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ اور حکومت،فوج کی بھرپورحمایت کرے ۔ہفتے کواے پی ایم ایل سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایک ٹی وی شومیں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے تجویزپیش کی کہ کراچی میں فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل کومارشل لا ایڈمنسٹریٹرکے طورپرلگایاجاناچاہیے۔

B15

فوج کے جنرل ایکٹ کے تحت رینجرآرمی کے ما تحت ہے اس لیے آپریشن میں فوج سامنے نہ آئے بلکہ رینجرزشہرکواسلحہ سے پاک کرے۔پرویزمشرف نے کہاکہ کراچی کواسلحے سے پاک کرنے کیلیے بلاتفریق کارروائی لازمی ہے۔

B16

مشکل کام کیلیے سیاسی جماعتیں مکمل غیرجانبدار ہو جائیں،میرااشارہ کسی بھی جماعت کی طرف نہیں بلکہ انتہا پسندمذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکی طرف ہے جواپنی جڑیں کراچی میں پھیلاچکے ہیں اورجن کی وجہ سے روشنیوں کے شہرمیں اندھیرا چھایاہواہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں