عروہ حسین کو فلم ’’رنگریزا‘‘ کاسٹ کرلیا گیا
اداکارہ ثناء جاوید نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر فلم ’’رنگریزا‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔
اداکارہ ثناء جاوید نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر فلم ''رنگریزا'' میں کام کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد عروہ حسین کو کاسٹ کرلیا گیا۔
ثناءجاوید فلم رنگریزا کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی تھیں لیکن انہوں نے ذاتی مسائل کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی اور اب ان کی جگہ عروہ حسین مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم رنگریزا میں گوہر رشید اور بلال اشرف بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر عثمان ملکانی نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ عروہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کے بارے میں زیادہ سوچنا نہیں پڑھا، وہ اپنے آپ کو ڈراموں اور فلم میں منوا چکی ہیں، اگر کہا جائے کہ عروہ ہی ہماری فلم کے کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں تو غلط نہ ہوگا۔
عروہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پروڈیوسر عثمان ملکانی کا کہنا تھا کہ عروہ کا فلم میں کردار انتہائی خوبصورت ہے، ایسی لڑکی جو رشتوں کی اہمیت کو سمجھتی ہے، شاعری سے گہرا لگاﺅ رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم رنگریزا موسیقی پر مبنی ہے جس میں کلاسیکل قوالی اور پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا، فلم کی کہانی اختر قیوم نے تحریر کی ہے جب کہ اس کے ہدایت کار عامر محی الدین ہیں۔
واضح رہے کہ گوہر رشید اور بلال اشرف کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل دونوں نے ہدایت کار جامی کی فلم ''آپریشن 021'' میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں جب کہ دونوں فلم ''یلغار'' میں بھی کام کرچکے ہیں جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔