ن لیگ کیساتھ تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے کائرہ

وسیع تر ملکی مفاد میں نظریہ مفاہمت پر عمل کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو


ایکسپریس July 23, 2012
وسیع تر ملکی مفاد میں نظریہ مفاہمت پر عمل کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ بہت جلدکابینہ کی میٹنگ طلب کی جائے گی جس میں وزیر قانون بریف کریں گے اوراس کے مطابق حکومت اگلا لائحہ عمل اختیارکرے گی،میڈیااور وفودسے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیساتھ تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے لیکن سب جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھاہے۔

ن لیگ اس وقت اپوزیشن میںہے وہ اپناکردار بھرپورطریقے سے اداکررہے ہیں،کبھی کبھی تنائوبڑھ جاتاہے لیکن پھربھی وسیع ترملکی مفاد کیلیے نظریہ مفاہمت پرعمل کرتے ہوئے تمام جماعتوں کواکٹھا لے کرچلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ق لیگ کے ساتھ ہمارا اتحادہوا ہے،اگلا الیکشن ہم اکٹھے لڑیں گے، چوہدری صاحبان کیساتھ ذاتی تعلقات ٹھیک ہیںلیکن ہماری پارٹی سیاست میںذاتی تعلقات میٹرنہیںکرتے،پارٹی فیصلے حتمی ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں