سہیل ایجبسٹن میں 5 وکٹیں لینے والے پانچویں پاکستانی

11 سال سے پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئی ٹیم نہیں جیت سکی، انگلینڈ کا500واں میچ

11 سال سے پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئی ٹیم نہیں جیت سکی،انگلینڈ کا500واں میچ ۔ فوٹو : اے ایف پی

سہیل خان ایجبسٹن میں پانچ وکٹیں لینے والے پانچویں پاکستانی بولر بن گئے۔


سہیل خان سے قبل آصف محمود، عمران خان (2بار)، طاہر نقاش اور سعید اجمل یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہے تھے۔پاکستان سے حالیہ میچ انگلینڈ کا 500 واں ہوم ٹیسٹ ثابت ہوا، اس نے 1880 میں اس سلسلے کا آغاز کیا تھا، تاحال میزبان سائیڈ نے 206 مقابلے میں کامیابی کو گلے لگایا، 115 میں شکست کا سامنا رہا جب کہ 178 ہارجیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہوئے، ان مقابلوں میں سب سے زیادہ 166 میچز آسٹریلیا سے ہیں، جس میں 51 میں کامیابی ملی، 49 میں کینگروز فاتح رہے جب کہ 66 ڈرا ہوئے، ویسٹ انڈیز سے 83 میچز میں 32 میں فتح انگلینڈ کا مقدر بنی، 29 میں کالی آندھی غالب رہی جب کہ 22 مقابلوں کا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا، جنوبی افریقہ سے 64 میں سے 27 ٹیسٹ جیتے، 13 ہارے ،24 برابر کیے، بھارت سے 57 مقابلوں میں 30 جیتے، 6 ہارے، 21 ڈراکیے۔

نیوزی لینڈ سے 54 میچز میں 30 میں کامیابی میزبان ٹیم کے حصے میں آئی، 5 میں کیویز نے میدان مارلیا جب کہ 19 میچز بے نتیجہ رہے، پاکستان سے اب تک 49 میچز میں 21 فتوحات انگلش ٹیم کے نام ہوئیں، 10 میچز میں حریف ٹیم نے کامیابی پائی جب کہ 18 ڈرا ہوئے، سری لنکا سے 18 میچز میں 8 جیتے،3 ہارے اور7 ڈرا رہے، بنگلہ دیش سے تمام چاروں میچز میں کامیابی پائی، زمبابوے سے بھی چار میچز ہوئے، حریف سائیڈ کو 3 میں شکست ہوئی اور ایک ڈرا ہوگیا۔دوسری جانب ایجبسٹن گراؤنڈ پر انگلینڈ نے 2005 میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دلچسپ مقابلہ2 رنزسے جیتا تھا، اس کے بعد سے اب تک یہاں منعقدہ7 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئی بھی ٹیم فتحیاب نہیں ہوپائی ہے۔
Load Next Story