راجناتھ کادورہ پاکستان بھارتی میڈیا زہریلے پروپیگنڈے سے بازنہ آیا

تمام ٹی وی چینلزنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پربھارتی مظالم سے آنکھیں بند کرلیں

تمام ٹی وی چینلزنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پربھارتی مظالم سے آنکھیں بند کرلیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD:
بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہریلا اور بے بنیا دپروپیگنڈا کرنے سے باز نہ آیا ۔


بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے آنکھیں بند کرلیں اورراجناتھ سنگھ کو پٹھانکوٹ حملے پربات چیت کے لیے اکساتا رہا،تما م بڑے ٹی وی چینلزپردفاعی تجزیہ کار پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی تبصرے کرتے رہے۔

این ڈی ٹی وی، ٹائمز آف انڈیا، زی نیوز سمیت بھارتی جریدے پروپیگنڈا کر تے رہے کہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے ساتھ پٹھان کوٹ کا معاملہ اٹھائیں گے جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ بھارت ابھی تک پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی قابل قبول الزام ثابت نہیں کرسکا ۔
Load Next Story