پانامہ کاخود کوبلیک لسٹ کرنیوالے ممالک کو’سزا‘ دینے کافیصلہ

ملکی مفادات کونقصان پہنچانیوالی کمپنیوں کیخلاف قانون سازی کی جائیگی، حکومتی ترجمان


AFP August 04, 2016
ملکی مفادات کونقصان پہنچانیوالی کمپنیوںکیخلاف قانون سازی کی جائیگی، حکومتی ترجمان فوٹو: فائل

پانامہ کی حکومت نے پانامہ لیکس انکشافات کے بعد اسے ٹیکس چوروںکی جنت قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے والے ممالک کے خلاف اقدام کی غرض سے ایک بل لانے کا اعلان کیاہے۔

اے ایف پی کے مطابق پانامہ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے ان ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں یا افرادکے خلاف ٹیکس، تجارت یامائیگریشن کے حوالے سے اقدام کیے جائیں گے جنھوں نے پانامہ کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایایا اس کی ساکھ خراب کرنے کاباعث بنے۔ مذکورہ بل کوبحث اور ووٹنگ کے لیے اب پانامہ کی کانگریس میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں آف شورٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہورلا فرم موزیک فونسیکا کی انتہائی خفیہ دستاویزات کے افشاہون یسیدنیاکی کئی طاقتوراورسیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں