جلد انصاف ملے تو پاکستان پہنچتے ہی عدالت جائوں گا پرویز مشرف

ایسا لگتا ہے کہ میرے علاوہ سب صادق اور امین ہیں، دبئی میں تقریب سے خطاب


ایسا لگتا ہے کہ میرے علاوہ سب صادق اور امین ہیں، دبئی میں تقریب سے خطاب : فوٹو: فائل

PESHAWAR: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے سربراہ جنرل (رٹائرڈ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی غریب آدمی کو انصاف نہیں ملتا مجھے کیا ملے گا، بلاوجہ کے اسٹے آرڈر لے کر عدالتوں کے چکر لگواتے ہیں جو میری موجودہ صحت کے تناظر میں ہینڈل کرنا مشکل ہے۔

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے سربراہ جنرل (رٹائرڈ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اگر جلد انصاف ملے توپاکستان پہنچتے ہی عدالت چلا جائوں گا، وہ بدھ کو دبئی میں پارٹی کے تحت منعقدہ کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کررہے تھے۔ پرویز مشرف نے کہاکہ ہمارے ملک کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ وہاں وقت پر انصاف نہیں ملتا، ایسا لگتا ہے کہ میرے علاوہ سب صادق اور امین ہیں۔

پرویز مشر ف کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب پولیس اکیلے صورتحال پر قابو نہیں پاسکتی، وہاں فوج اور رینجرز کا ہونا لازمی ہے۔ کراچی کا مسئلہ حل کرنے کرنے کیلیے کراچی کو جغرافیائی سطح سے سمجھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میرے دور میں کراچی سمیت پورا پاکستان ترقی کررہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں