آئندہ الیکشن میں 25فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینگے عمران خان

نوجوانوں اورطلبا کا اہم کردارہوگا،انتخابی وعدوں پر برسراقتدار آکر ہرصورت عمل کرینگے


INP December 02, 2012
پورے ملک میں کلین سویپ کرینگے،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ملک کے نوجوانوں اور طلبا کا آئندہ انتخابات میں انتہائی اہم کردارہوگا ۔

تحر یک انصاف نے یوتھ پا لیسی میں جو بھی وعدے کیے ہیں ان پراقتدار میں آکر ہرصورت عمل کرینگے،آئندہ انتخابات میں کم ازکم25فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودیے جا ئینگے۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے عوام اور نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

B23

آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کر ے گی۔ وہ ہفتے کوانصاف اسٹوڈنٹس فیڈ ریشن کی مر کزی صدر فر ح حبیب کی صدارت میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انھوں نے پارٹی انتخابات میں بھرپورحصہ 'پارٹی پالیسوں ' تعلیمی اداروں اور ملکی مسائل کو اجاگر کر نے پرآئی ایس ایف کی کاکردگی کو سراہا۔

B24

اجلاس میں ملک بھر میں پاکستان تحر یک انصاف کے جاری انتخابات 'آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں 'پا رٹی اورآئی ایس یف کی پا لیسوں سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں طلبا ملک میں تبدیلی اور کر پٹ نظام کے خاتمے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ آئی ایس ایف ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یگی اور آنیوالا وقت تحر یک انصاف اور آئی ایس ایف کا ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں