امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی

دفاعی امداد امریکی کانگریس کو وزیردفاع کی سفارش نہ ملنے کی وجہ سے روکی گئی، ترجمان پینٹا گون


ویب ڈیسک August 04, 2016
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے، ترجمان پینٹا گون۔ فوٹو: فائل

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ کے تحت ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی۔

غیر ملکی خبر رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ کے تحت ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی ہے۔ ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی دفاعی امداد امریکی کانگریس کو وزیردفاع کی سفارش نہ ملنے کی وجہ سے روکی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی فوجی امداد سے متعلق کانگریس اراکین کو تحفظات

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کررہاہے، کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دونوں ممالک مسلسل کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں