کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کا نوٹس لیاجائے رابطہ کمیٹی

وارداتوںمیں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے، لواحقین سے تعزیت


Express Desk December 02, 2012
وارداتوںمیں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے، لواحقین سے تعزیت

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرمیں فرقہ وارانہ قتل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اوراسے شہرکا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لیے معصوم و بے گناہ شہریوں کوقتل و غارتگری کانشانہ بنارہے ہیں۔گزشتہ روز اہلیہ سمیت ڈاکٹر شاہد حسن اور 13 سالہ معصوم بچی مہزرزہراکوفائرنگ کرکے شدید زخمی اور اس کے سامنے والد نذر عباس کا بہیمانہ قتل بچی کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے اور یہ واقعات اس سلسلے کی کڑی ہے۔

B29

جس کامقصدشہر میں فرقہ وارایت کوہوادے کرشہرکاامن خراب کرناہے ۔رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعات میں شہید ہونیوالے تمام مقتولین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا۔

رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوںکاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوران وارداتوںمیں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

دریں اثناء حق پرست ارکان قومی اسمبلی رشید گوڈیل اوروسیم اختر نے مقامی اسپتال میں زیرعلاج مہزرزہرا کی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں